عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ گئے،پٹرولیم قیمتیں مجبوری میں بڑھائیں،خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اتحادی حکومت میں شامل وزرا نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ گئے، پٹرولیم قیمتیں مجبوری میں بڑھائیں، روس یوکرین تنازع کی وجہ سے گیس اور پٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھیں۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے قمرزمان کائرہ، اسعد محمود اور مصدق ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےدورحکومت میں ریکارڈقرضےلیےگئے، وہ ملک کوتباہی کےدہانےپرچھوڑکرگئے، روس یوکرین تنازع کی وجہ سےگیس اورپٹرول کی قیمتیں بڑھیں، مہنگائی اس وقت پوری دنیاکامسئلہ ہے۔ ہمیں شمسی توانائی سےبجلی کی پیداوارپرکام کرناہوگا ۔پانی،بجلی اور گیس کےاستعمال میں کفایت شعاری کرنی چاہیے۔ ملک کاغریب طبقہ اس وقت شدیدمشکلات کاشکارہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتےتوملک ڈیفالٹ کی طرف چلاجاتا، حقائق عوام کے سامنے ہیں، ہمارے پاس دوسراکوئی راستہ نہ تھا۔ گزشتہ حکومت نےآئی ایم ایف کےساتھ کمزورمعاہدہ کیا۔ وفاقی وزیر اسعد محمود نے کہا کہ یہ معروضی اورہنگامی حالات ہیں،بوجھل دل کےساتھ آپ کے سامنے بیٹھے ہیں۔ ہمارے پاس آسان حل تھا انتخابات میں جاتے اور نیا مینڈیٹ لیکر آتے، حکومت موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پرفیصلےکررہی ہے، یقین ہےکہ ہم درپیش چیلنجزسےنکل کرآئیں گے، جن چیزوں میں عمران خان ہمارے ہاتھ باندھ کرگیاوہ ہاتھ بھی چھڑوانےہیں اورملک کوصحیح سمت میں لاناہے۔
وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان جاتےہوئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےبلکہ کم کرنےکااعلان کرکےگئے،انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانےکاسیاسی فیصلہ کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاکرخزانےپربوجھ ڈالاگیا۔ عمران خان نےپٹرولیم مصنوعات پر جو سبسڈی دی اس کافیصلہ کابینہ میں نہیں ہواتھا، گزشتہ حکومت نےپاکستان کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔