پیٹرول مہنگا ہونے پر سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سینیٹ میں احتجاج کیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انہیں بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ پہلے بجٹ پر بحث کر لیں، آپ اپنی باری پر بات کریں۔

اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ کہاں ہیں آئی ایم ایف کے نمائندے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے