بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے بنا کسی کاروائی کے ملتوی کردیا گیا ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں مقررہ وقت سے پانچ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ، اجلاس کے آغاز پر ایوان میں صرف دو ارکان ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل موجود تھے ۔ جس پر اسپیکر نے کورم پورا کرنے کیلئے ایوان میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی ۔ تاہم اس کے بعد بھی کورم پورا نہ ہوسکا۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ وزراء جن کے وقفہ سوالات میں سوالات ہوتے ہیں وہ اور سرکاری افسران اجلاس میں شریک نہیں ہوتے ۔ بعد ازاں اسپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس جمعرات 3 دسمبر سہ پہر شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔اجلاس میں سرکاری کارروائی نمٹائی جانی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے