بلوچستان کیلئے پٹ فیڈر اور کیرتھرکینال میں پانی بڑھانے کا حکم دیدیاہے، سید خورشید شاہ

کوئٹہ+اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ انفارمیشن سیکرٹری سربلند جوگیزئی نے ملاقات کی۔ صوبائی صدر نے وفاقی وزیر سے بلوچستان کے پانی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سید خورشید شاہ نے حکام کو بلوچستان کے لیے پٹ فیدار اور کیرتھر کینال میں پانی بڑھانے کا حکم دیا۔ سید خورشید احمد شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں ڈیموں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پانی اور دیگر مسائل پر بلوچستان کا ساتھ دوں گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے عوام ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ دونوں نے جولائی کے پہلے ہفتے میں بلوچستان کے محکمہ آبپاشی اور سندھ کے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام سے بھی سکھر بیراج پر زمیندار ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے