ملک کواتحادی جماعتیں مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گی، سردار یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک کواتحادی جماعتیں مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گی معاشی حالت فی الوقت ضرور خراب ہے چند ماہ میں ملک معاشی بحران سے نکل آئے گا۔یہ بات انہو ں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر مشرف نے ملک کا آئین توڑا مسلم (ن)کو توڑ کر کیو بنایا پی پی کو توڑ کر پیٹریاٹ بنایا بینظیر کے قتل اور اکبر بگٹی کوشہید کرنے سمیت ملک میں دہشت گردی اس وقت عروج پر تھی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے منتخب حکومت کا گراکر انکو سزائے موت دی لیکن بعد میں دوست ممالک کے مداخلت پر انھیں جلا وطن کیا گیا لیکن میرے قائد نواز شریف نے اعلی ظرفی وطن دوستی اور انسانی ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے انھیں معاف کرتے ہوئے ملک آنے کیلئے حکومت کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی مشرف اس وقت سخت بیمار ہیں اس وقت ان سے سیاسی انتقام مناسب نہیں ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ناکام ہو چکی ہے وہ جھوٹ بول کر عوام میں اپنی گرتی ہوء سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں و اداروں سے ٹکراو کی سیاست کرکے ملک کو بدنام اور کمزور کر رہے ہیں فوج بار بار وضاحت کر رہی ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش اور مداخلت نہیں ہوئی لیکن عمران خان اپنی آنااورضد پر ڈٹے ہوئے ہیں اسی طرع روسی سفیر نے بھی وضاحت کردی کہ عمران خان کی حکومت اورروس کے درمیان تیل کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوالیکن عمران خان جھوٹ بول کر اپنے موقف پر اب بھی قائم ہے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو جلد کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم کئے بغیر ملک مسائل سے نہیں نکل سکتا قانون و آئین کی بالادستی کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کر رہی ہے عوام کو غربت بھوک وافلاس سے نکالنے کیلئے وفاق نے بہتر بجٹ دیا ہے بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابرلانا وزیراعظم شہباز شریف کا خواب ہے صوبے کے اپنے وسائل سے استفادہ ممکن بنایا جائے تو بلوچستان ترقی کے میدان میں کسی صورت پیچھے نہیں رہ سکتا ملک میں الیکشن مدت پوری کرنے پر ہی صاف وشفاف کرادینگے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویزالہی عمران خان کے کہنے پر بجٹ اجلاس نہیں ہونے دے رہا جوکہ بارہ کروڑ صوبے کے عوام کیساتھ ظلم اور ناانصافی ہے لیکن یہ بجٹ ہر صورت پیش ہوگا ضمنی الیکشن کے بعد بیس نشستوں پر کامیابی کے صورت میں اسپیکر کو فارغ کر دینگے