سرداراخترمینگل کی کوششوں سے بلوچستان کیلئے 105 ارب کے منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی کوششوں اور کاوشوں سے خضدار سمیت بلوچستان کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کروایا دیا گیا ہے درج اسکیمات کی کل لاگت 8ارب روپے ہے اسی طرح پارٹی قائد و پارلیمانی اراکین کی کوششوں سے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مد میںبھی 105ارب روپے رکھوائے گئے ہیں تمام اسکیمیں سردار اختر جان مینگل‘ آغا حسن بلوچ‘ حاجی ہاشم نوتیزئی اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ کی کوششوں کا نتیجہ ہے بالخصوص قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی خصوصی توجہ اور محنت کی وجہ سے ترقیاتی اسکیمیں یقینی بنیں یہ تمام منصوبے بلوچستان عوام کیلئے ہیں اسکیمات میں تعمیر بلیک ٹاپ آر سی ڈی روڈ انعامی بینٹ تحصیل وڈھ ڈسٹرکٹ خضدار لاگت557ملین روپے ہے اسی طرح تعمیر بلیک ٹاپ روڈ ماروی تا وڈھ مدرسہ تحصیل وڈھ لاگت 160ملین روپے‘تعمیر بلیک ٹاپ روڈ آر سی ڈی کلی عبدالحنان تحصیل وڈھ 205ملین روپے‘تعمیر 2.5کلو میٹر جی ٹی روڈ زیدی ویئر تا گنوائی ڈل کنجوعی زیدی وڈھ لاگت250ملین روپے‘تعمیر 125KVگریڈ اسٹیشن گریشہ ڈسٹرکٹ خضدار لاگت650ملین روپے‘12واٹر سپلائی سکیمیں برائے خضدار شہرلاگت508ملین روپے‘ تعمیر گیسو چیک ڈیم لوپ ایریا تحصیل وڈھ لاگت250ملین روپے‘کنسٹریکشن ہربوئی ڈیلے ایکشن ڈیم ڈسٹرکٹ قلات لاگت147ملین روپے ہے گوادر کے ماہی گیروں کیلئے 2ہزار کشتیاں بھی منظور کروائی گئی ہیں کنسٹریکشن آف ڈالاون ڈیلے ایکشن ڈیم قلات کی لاگت140ملین روپے ہے‘ تعمیر گریڈ اسٹیشن خضدار سٹی 132KVسنی ایریا کی لاگت650ملین روپے‘ تعمیر گریڈاسٹیشن پنجگور 132KVکی لاگت 167ملین روپے‘ تعمیر بائی پاس روڈ رخشان این اے 85ٹو کلگ پنجگور“ ہوشاب‘ گرمکان‘ خدابادان 20.7کلو میٹر کی کل لاگت 200ملین روپے‘ تعمیر موہنجو فلڈ ایری گیشن دریا دشت گوادر بلوچستان 200ملین‘ تعمیر اندرونی سڑکیں پی بی 29کوئٹہ لاگت205ملین روپے اسی طرح تعمیر سڑکیں پی بی 29کوئٹہ 250ملین‘ تعمیر میلان ڈیلے ایکشن ڈیم گلنگور نوشکی 107ملین‘ ٹرانسفارمر زایچ ٹی‘ این ایل ٹی پولز قلات‘ خضدار‘ مستونگ پنجگور‘ تربت‘ کوہلو‘ بارکھان‘ واشک اور نصیر آباد کی لاگت200ملین ہے وڈھ یونیورسٹی‘ گوادر یونیورسٹی اور اسی طرح اربوں روپے کی دیگراسکیمات بھی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی کوششوں کا سہرا ہے وفاقی پی ایس ڈی پی 2022-23ئمیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ کی تجویز کردہ اسکیمات میں تعمیر بلیک ٹاپ‘ ٹف ٹائل‘ نالیاں‘ گلیاں این اے 266کوئٹہ کے علاقوں کیلئے لاگت450ملین روپے‘تنصیب سولر ٹیوب ویلز‘ اسٹریٹ لائٹس این اے 266کوئٹہ کے علاقوں کیلئے لاگت 350ملین روپے‘گرلز ہائی سکول کی تعمیر کلی شموزئی خلق حاجی عبدالباسط لہڑی کوئٹہ‘لاگت 200ملین روپے‘این اے 266اور ڈسٹرکٹ کوئٹہ کیلئے ٹرانسفارمزایچ ٹی‘ این ایل ٹی پولز لاگت90ملین روپے ہے ایم این اے و مرکزی رہنمائحاجی ہاشم نوتیزئی کی تجویز کردہ اسکیمات‘سولر پمپنگ سسٹم زراعت کیلئے بور سولر سسٹم لاگت80ملین روپے‘ بلیک ٹاپ روڈ یو سی جمک محلہ بشیر احمد کبدانی لاگت60ملین روپے‘ ہوم سولر کٹ لاگت40ملین روپے‘ واٹر سپلائی سکیم کلی ہوشاب‘ قیصر خان بورنگ بمعہ سولر سسٹم لاگت دو کروڑ سے زائد‘ تنصیب ٹرانسفارمر ایچ ٹی‘ ایل ٹی پولز ڈسٹرکٹ خاران لاگت36ملین‘تعمیر بلیک ٹاپ روڈ کیشنگی این 40سنگ بور ڈسٹرکٹ نوشکی لاگت248ملین‘تعمیر بلیک ٹاپ روڈ کلی مصطفی‘ یو سی کیشنگی ڈسٹرکٹ نوشکی لاگت147.6ملین‘ بلیک ٹاپ روڈ ایف سی ناکہ تا میر خورشید جمالدینی لاگت10ملین‘تنصیب ٹرانسفارمر‘ پولز ڈسٹرکٹ نوشکی ایچ ٹی‘ ایل ٹی پولز لاگت36ملین‘ ہوم سولر کٹ این اے 268لاگت200ملین‘سولر پمپنگ سسٹم بور برائے زراعت این اے268لاگت150ملین‘واٹر سپلائی سولر سسٹم کلی عبداللہ جان نوتیزئی‘ مولوی محمد انور نوتیزئی‘حاجی محمد یعقوب میرانزئی‘ محمد خان‘ حاجی ملک پیر داد نوتیزئی‘ حبیب اللہ‘ حاجی محمد اقبال‘ طارق بڑیچ کلی حاجی خلی محمد حسنی تحصیل چاغی‘ کلی شوشاپ دالبندین‘ کلی ملک جمعہ خان لاگت70ملین‘تنصیب11KVفیڈر حاجی میر محمد عظیم نوتیزئی پوستی ڈسٹرکٹ چاغی 60ملین‘بلیک ٹاپ روڈ این 40کلی خلیفہ محمد وارث نوتیزئی 50ملین روپے‘ ٹف ٹائل‘ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب تحصیل دالبندین چاغی 45ملین‘ بلیک ٹاپ روڈ این 40کلی حاجی غلام گل زمان پدگ بلیک ٹاپ روڈ میر حسین نوتیزئی‘ کلی میر عظیم سرگیشہ دالبندین اور نوتان کالونی روڈ‘کلی اسحاق نوتیزئی 40ملین روپے اور تعمیر 11kVفیڈر 132 گریڈ اسٹیشن تحصیل چاغی لشکرآب چاغی 40ملین روپے رکھے گئے ہیں اسی طرح سے چمن‘ کوئٹہ‘ کراچی شاہراہ کو چار رویہ کرنے کے منصوبے سمیت دیگر اہم عوامی منصوبے کو عوام کا روز اول سے مطالبہ رہے ہیں ان کو بھی پی ایس ڈی پی کا حصہ بنوا دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے