چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی،چیئرمین ایف بی آرنے چیئرمین سینیٹ کو پاک ایران بارڈر تفتان کے قریب بازارچہ کے قیام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ مقامی تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جلد ہی اس بازارچہ کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ایسے منصوبے کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے