سیاسی وقبائلی رہنماء نوابزادہ میر رئیس رئیسانی پیر کوکوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیاسی وقبائلی رہنماء نوابزادہ میر رئیس رئیسانی پیر کوکوئٹہ پہنچ گئے،آج سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قبائلی سرگرمیاں سرانجام دیں گے۔ ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق نوابزادہ میر رئیس رئیسانی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پیر کوکوئٹہ پہنچے ہیں کوئٹہ پہنچے پر سراوان ہاؤس میں رئیسانی قبیلے کے عمائدین ومعتبرین نے ان سے ملاقات کرکے بلدیاتی انتخابات میں مستونگ سے جمعیت علماء اسلام کے بلدیاتی امیدواروں کی کامیابی پر انہیں مبارکبادی۔ ترجمان کے مطابق نوبزادہ میر رئیس رئیسانی آج بروز منگل سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں قبائلی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے زیر التواء مختلف تنازعات کے تصفیے کریں گے، نوبزادہ رئیس رئیسانی شہریوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے