ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے آل بلوچستان رائفل شوٹنگ کا انعقاد

قلات (این این آئی)ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے آل بلوچستان رائفل شوٹنگ کا انعقاد شکاری عبدالسلام شوٹنگ بٹ سمندر میں کیاگیا رائفل شوٹنگ کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی تھے جبکہ مہمان خاص کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید مقصودشاہ اور اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ بھی تھے رائفل شوٹنگ میں پورے بلوچستان سے270 نشانہ بازوں نے حصہ لیا شوٹنگ کے اختتام پر مہمان خاص ڈپٹی کمشنرقلات نے پوزیشن لینے والوں اور کمیٹی ممبران میں شیلڈ اور نقدانعامات تقسیم کیئیڈپٹی کمشنرنے کہا کہ نشانہ بازی بلوچستان کی بہت پرانی روایتی کھیل ہے جسے فروغ دینے کے لیئے ضلعی سطع پر اقدامات اٹھارئے ہیں تاکہ نوجوان دیگر منفی سرگرمیوں سے بچ کر اس کھیل میں حصہ لیں اور اپنے ملک و قوم کانام روشن کریں لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ہم آئندہ بھی عوام کی?یے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے