پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن،قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سو متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ماہرین کے وفد کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کر رہے تھے۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف ارکان اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ اسمبلی کی کارروائی مزید مؤثر اور نتیجہ خیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف کرانے سے یہ جنوبی ایشیا کی پہلی پیپر لیس پارلیمنٹ بن جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور گوگل آفس پارلیمنٹ کے ماحول کو بدل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا۔ ملاقات میں سی ای او ٹیک ویلی نے شرکا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے م یں عملے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی تربیت کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے