وزیراعلیٰ بلوچستان سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹی کے صدر مسٹر ڈونگ گو فینگ کی ملاقات،سیندک منصوبے کی پیش رفت پرتبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹی کے صدر مسٹر ڈونگ گو فینگ کی ملاقات چئیرمین ایم آر ڈی ایل سیندک مسٹر ہی ژوپنگ بھی ملاقات میں شریک تھے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی اور رکن صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھےملاقات میں سیندک منصوبے کی پیش رفت ،توسیع اور توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیاچینی سرمایہ کار کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان میں توانائی کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیاگیاچینی کمپنیاں بلوچستان میں متبادل توانائی کے محفوظ اور صاف زرائع کو ترقی دینے کے منصوبے لائیں گی۔ صدر ایم سی سی ٹی نے کہا کہوزیراعلئ کا چینی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیاوزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے مناسب ماحول کو یقینی بنا رہی ہے۔ہم سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سیندک پراجیکٹ معاہدہ کی توسیع اہم پیشرفت ہے سرمایہ کا رواں کا اعتماد بحال ہوگا۔سرمایہ کار کمپنیاں مقامی لوگوں کے اعتماد کے حصول کے لیۓ سی ایس آر کی مد میں سہولیات دیں۔ مائیننگ علاقے کی ترقی کے لیۓ سرمایہ کار کمپنیاں ترقیاتی فنڈز مختص کریں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو سکالر شپ اور ٹریننگ مواقع فراہم کۓ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے