وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کوئٹہ پہنچ گئے۔ صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ اور انچارج وفاقی محتسب بلوچستان غلام سرور براہوئی نے وفاقی محتسب کا کوئٹہ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب خاران کے انچارج شہزاد علاؤ الدین۔ وفاقی محتسب کوئٹہ کے افسران احمد نواز لاشاری۔رجسٹرار امیر محمد۔وقاص کاشف۔بلال احمد اور صوبائی محتسب کے افسران بھی موجود تھے۔وفاقی سوموار کو چیف سیکرٹری بلوچستان۔وفاقی محکموں کے بلوچستان میں سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی محتسب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔اس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو اپنا دورہ بلوچستان سے آگاہ کریں گے