کوئٹہ کے شہری تمام تر بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے محروم ہے،اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجودکوئٹہ کے شہری تمام تر بنیادی انسانی ضروریات زندگی سے محروم اورشہرقرون وسطی کامنظر پیش کررہا ہے جس کے ذمہ دارماضی میں یہاں سے برسراقتدارجماعتیں ہیں عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے دیرینہ حل طلب مسائل کے حل اور بلاتفریق شہریوں کی بنیادی حقوق صحت تعلیم پینے کے صاف پانی سیوریج سسٹم اورسب سے بڑھ کرامن کے قیام بھائی بندی بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکرتی رہے گی مجوزہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ذمہ داران ابھی سے تیاریاں تیزترکردیں نئے شامل ہونیوالے بلوچ پشتون نوجوان سیاسی کارکنوں اورعمائدین کوفکرباچاخان میں شمولیت اختیارکرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچ کالونی اورملک عبدالخالق روڈمشرقی بائی پاس میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کے دوران کیا تقاریب سے ضلعی صدرجمال الدین رشتیارکن مرکزی کمیٹی جاویدکاکڑ صوبائی سیکرٹری برائے یوتھ افئیرزثنااللہ کاکڑصوبائی کونسل ممبرخان امان اللہ خان اچکزی ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی ضلعی سنئیرنائب صدر حاجی شان عالم کاکڑضلعی ترجمان اخلاق بازئی خان ضلعی ذمہ داران حاجی نورمحمدرخشانی انجنئیر بازمحمدخلجی نصراللہ خلجی ملک کامران مہترزئی معراج خان بڑیچ مولوی جمعہ خان بارگزئی فداحسین پرکانی ڈاکٹرنذرعلی ڈاکٹر منظورساسولی اوردیگرنے بھی خطاب کیااس موقع پرمولوی جمعہ خان حاجی نصراللہ خلجی محمد ابرہیم صدام خان کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کوعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہی دراصل پشتون بلوچ اقوام کے غضب شدہ حقوق کی حقیقی قومی مترقی جمہوری سیاسی جماعت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ذمہ داران یہاں کے باسیوں سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں عوامی نیشنل پارٹی خلق خدا کی خدمت پریقین رکھتی ہے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے عوام الناس کی بنیادی ضروریات کوان کے دہلیز پرحل کرنے کی بھر پورکوشش کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے