بجٹ میں لسبیلہ کی اسکیمات سے ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، سردار صالح بھوتانی

اوتھل ( ڈیلی گرین گوادر ) صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،حب کا الگ ضلع بننا انتظامی تقسیم ہے جس سے لوگوں کو سہولیات اور آسانیاں میسر ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں کے بعدیکم ستمبر 2022 کو نے ضلع حب کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا ،نئے ضلع کے قیام سے سابق وزیر اعلی جام کمال خان کو اعتراز نہیں ہونا چاہئے لسبیلہ کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا ، نئے بجٹ میں صوبائی حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی،لسبیلہ کے لئے متعدد ترقیاتی اسکیمیں رکھی جائیں گی ،روس اور یوکرین کی جنگ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پیٹرول مصنوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کا طوفان آیا ہے لیکن چند مہینوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ یکم ستمبر 2022 کو نے ضلع حب کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا اور ڈپٹی کمشنر باقاعدہ اپنا کام شروع کردے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ جام کمال خان کو نے ضلع حب کے قیام پر کیا اعزاز ہے بلکہ دوسرا ضلع حب بننے سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور مسافتیں، منزلیں قریب ہوجائیں گی۔ سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا ہے کہ حب ضلع نہ لسبیلہ کی تقسیم ہے نہ قوموں کی تقسیم ہے نہ ہی علاقے کی تقسیم ہے بلکہ لسبیلہ کے جو وسال صوبے میں جارہے ہیں وہ ضلعوں کو تقسیم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے حقوق کا دفاع کیا جائے گا اور درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھی باہر سے آنے والوں کو واپس بھیجا جائے گا سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی ہوئی ہے یہ قربانی دینے کا وقت چند مہینوں میں سب ٹھیک ہوجائے گا۔آنے والے بجٹ میں لسبیلہ کی اسکیمات سے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔جو آپ سب محسوس کرو گے۔اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم محمد ابرہیم دودا، پیر عبد المجید شاہ،پیر رحیم شاہ،قادر بخش خاصخیلی ، فیصل برفت، عبد الکریم دودا، پیر غلام شاہ، قاضی عبدالطیف بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے