ملکی سمت اور معاشی صورتحال سے پریشان پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ

ملک میں مہنگائی، ملکی سمت اور معاشی صورتحال سے پریشان پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔اِپسوس (Ipsos) پاکستان کے سروے کے مطابق رواں سال مارچ میں 44 فیصد اور اب 47 فیصد افراد مہنگائی سے پریشان ہیں۔ملکی سمت کو غلط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 80 فیصد سے 88 فیصد ہوگئی ہے۔ملکی معیشت کو 49 فیصد افراد نے کمزور کہا جبکہ 64 فیصد آئندہ 6 ماہ میں معاشی بہتری سے نا اُمید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے