بجٹ کے بعد ملک میں ہنگامہ اور خوف ہے، بجٹ مسترد کر تے ہیں، سراج الحق
لاہور:(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے بعد ملک میں ہنگامہ اور خوف ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف نکالے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں روک کر ہندوستانی سفارتخانے کی حفاظت میں مصروف ہے جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کی بات کرتے ہیں۔
مسلمان ملک نے بھارتی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا لیکن ہمیں اپنے حصے کا فرض ادا کرنا ہو گا۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری پولیس بھارتی سفارتکاروں کی حفاظت کے لیے نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ بھارت میں سرکاری پارٹی کے رہنماؤں نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی اور عالم اسلام اس وقت قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی سفیر کو اسلام آباد میں نہیں چاہیے۔
بجٹ کے بعد ملک میں ہنگامہ اور خوف ہے۔ حکومت نے بجٹ میں سود کی رقم رکھی ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر بجٹ تیار کیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا اور جو کام پی ٹی آئی کر رہی تھی وہی پی ڈی ایم کر رہی ہے۔