حکومتی نااہلی کا ملبہ ڈاکٹرز پر نہ ڈالا جائے،بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اسمبلی فلور پر ثنا بلوچ اور عبدالرحمان کھتران کا ہسپتالوں کے بارے میں موقف حقائق پر مبنی ہے۔بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن روز اول سے ہستپالوں کی ابتر صورتحال کو نہ صرف اجاگر کرتی رہی ہے بلکہ حقائق پر مشتمل بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی دیتی آرہی یے مگر بد قسمتی سے حکومت کا رویہ مایوس کن رہا ہے۔ہسپتالوں میں ادویات و مشینری کی کمی اور محدود مشینری کی بروقت مرمت کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی مخدوش صورتحال کا خمیازہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے ڈاکٹرز ہسپتالوں کی صورتحال اور حکومت کے غیر سنجیدہ رویے سے نالاں ہیں۔ حکومتی نااہلی کا ملبہ ڈاکٹرز پر نہ ڈالا جائے میڈیکل ٹیچنگ ایسو سی ایشن ہسپتالوں کی بہتری و ریفارمز کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بات چیت کو تیار ہے اگر حکومت عوام کے فلاح و بہبود کو ترجیح دینا چاہتی ہو تو ہسپتالوں کی بہتری کے حوالے سے جامع پالیسی دینے کو تیار ہیں حکومت ہماری بات کو اہمت دیتے ہوئی ہنگامی بنیادی پر مزاکرات کے دروازے کھولے۔