ترقی کی شرح میں ہم سے صومالیہ بھی آگے نکل گیا ہے،ثناء بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے د س سے بارہ برسوں کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو اس کا پورا حصہ نہیں ملاانسانی ترقی کی شرح میں ہم سے صومالیہ بھی آگے نکل گیا ہے انہوں نے اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام محکموں کے فنڈز اضلاع کی ترجیحات او رضروریات کے پیش نظررکھے جائیں اضلاع میں کمیونٹی واٹر سپلائی سکیمات کو پی ایچ ای کے حوالے کیا جائے معذوروں کے لئے سوشل سپورٹ پروگرام کے تحت بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔ یونین کونسل کی سطح پر پولی ٹیکنیک کالجز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل پری بجٹ سیشن کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ اراکین اسمبلی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز دے سکیں۔