ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، پرو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور دیگر فیکلٹی عہدیداروں کےساتھ مذاکرات کامیاب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، پرو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اور دیگر فیکلٹی کے بلوچ اور پشتون طلباءتنظیموں کے عہدیداروں کےساتھ کامیاب مذاکرات ہو گئے ۔مذاکرات میں اہم فیصلے کئے گئے دونوں طلباءتنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ بلوچ پشتون کا قبائلی مسئلہ نہیں بلکہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں طلباءتنظیموں کا مسئلہ ہےدونوں طلباءتنظیموں نے ایک ہفتے کےلئے سیز فائر پر اتفاق کیا۔ اور وہ جنگ بندی کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کریں گے مقررہ وقت کے اندر پرو وائس چانسلر کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی یونیورسٹی کل صرف طلبہ کے لیے بند رہے گی اور پیر سے طلبہ اپنے امتحانات میں شیڈول کے مطابق شرکت کریں گے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے محکمہ پولیس بوائز ہاسٹل میں فورسز کی تعیناتی کو یقینی بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے