بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں پڑھنے والے طلباء کے مطالبات جائز ہیں اور انہیں اسکالر شپ ملنا چاہیے،میراسد بلوچ

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں پڑھنے والے طلباء کے مطالبات جائز ہیں اور انہیں اسکالر شپ ملنا چاہیے چونکہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے اور یہاں کے اسٹوڈنٹ اسکالرشپ کی امیدپر داخلہ لیتے ہیں تاہم انہیں اسکالرشپ نہ ملے تو وہ اپنی پڑھائی آگے جاری نہیں رکھ پاتے ہیں اس حوالے سے اسٹوڈنٹس نے آج مجھ سے ملے ہیں اورمیں ہر فورم پر ان کی نمائندگی کرونگا اورا ن کے حق کے لئے بات کرونگا۔ اسٹوڈنٹس گرینڈ الائنس بیوٹک خضدار کے وفد کا صوبائی وزیر ایگریکلچر میر اسداللہ بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی جس میں وفد نے ڈائریکٹریٹ اسکالرشپ مسئلے کے حوالے سے میر اسداللہ بلوچ کو آگاہی دی۔ ڈائریکٹریٹ اسکالرشپ جوکہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو 4 سال سے نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے اسٹوڈنٹس اپنے سمسٹر چھوڑنے پر مجبور ہیں اور بعض اسٹوڈنٹ تو یونیورسٹی کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔میر اسداللہ بلوچ کا کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ اسکالرشپ ہمارے طالبعلموں کا حق ہے اور میں ہر فورم پر اس مسئلے کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گااس نے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ میں اسٹوڈنٹس کی نمائندگی خود کروں گا۔اس مسئلے کے متعلق ہونے والے پیش رفت کو طلباء و طالبات کے ساتھ شئر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے