سول ہسپتال آئی سی یو کی صورتحال لیٹرین سے بھی بد ترہے،سردار عبدالرحمان کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سہو لیات نہ ہو نے کی وجہ سے گز شتہ شب میرے کزن کے داماد کا انتقال کر گیا، آئی سی یو کی صورتحال لیٹرین سے بھی بد ترتھی جس اسٹریچر پر مریضوں کو لے جایا جارہا تھا وہ اسٹریچر بھی ٹوٹا ہوا تھا۔ جمعرات کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ان کے کزن ایوب خان کے داماد کو دل کا دورہ پڑا جنہیں فوری طو ر پر پہلے شہر کے ایک نجی ہسپتال اور پھر وہاں سے سول ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ بعد ازاں انتقال کر گئے میں بھی ہسپتال گیا جہاں حالت انتہائی ابتر تھی ایک نرس اورڈاکٹروہاں موجود تھا آئی سی یو کی صورتحال لیٹرین سے بھی بد ترتھی جس اسٹریچر پر مریضوں کو لے جایا جارہا تھا وہ اسٹریچر بھی ٹوٹا ہوا تھا۔ای سی جی کی سہولت میسر نہیں تھی،انہوں نے کہا کہ مریض تڑپ رہے تھے ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا انہوں نے استدعا کی کہ ایوان میں ان کے کزن ایوب خان کے داما کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی جائے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ہسپتال کی حالت درست کرنا کابینہ میں بیٹھے لوگوں کا کام ہے آپ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے بات کریں۔