پشاور جلسہ: پی ڈی ایم منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
پشاور: پشاور میں جلسے کے انعقاد پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں جمیعت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی سربراہان کے نام شامل ہیں۔
پی ڈی ایم منتظمین کے خلاف مقدمہ اے پی ڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ دینے کے باوجود جلسہ کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کل ملتان میں پاور شو کرنے کیلئے بضد ہے لیکن انتظامیہ اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔