بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر کوئٹہ میں ملازمین و مزدور سراپا احتجاج،ایدھی چوک پر دھرنا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)غریب عوام اور ملازم دشمن حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بے قابو اور کمر توڑ مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل مزدوروں و ملازمین کو تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی نہ ہونے اپ گریڈیشن پرموشن کے بغیر اداروں میں براہ راست بھر تیوں کیخلاف کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن۔ واسا۔بی اینڈ آر ایری گیشن مارکیٹ کمیٹی کیوڈی اے۔ ایگرکلچرل انجینئرنگ بی ڈی اے اور دیگر اداروں کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور چیف انجینئرز کمپلیکس چمن پھاٹک سے مزدوروں و ملازمین کی احتجاجی ریلیاں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خا زمان کی قیادت میں ایدھی چوک پر عظیم الشان دھر نا اور مظاہرہ تنخواہوں و پنشن کی فوری ادائیگی محکمہ واسا اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈھانچے میں بلا جواز تبدیلی اندرون بلوچستان میونسپل اداروں کو تنخواہیں پنشن گریجویٹی نہ دینے محکمہ مواصلات و تعمیرات (بی اینڈ آر) میں غیر قانونی پرموشن کمیٹی کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے شدید نعرے بازی کی گئی ایدھی چوک پر احتجاجی جلسے سے فیڈریشن کے صدر خان زمان حاجی بشیر احمد قاسم خان تنویر اسلم عابد بٹ منظور احمد محمد عمر جتک حاجی عبدالعزیز شاہوانی میرز یب شاہوانی عارف نچاری دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی ظفر خان رند اور دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کے پاس ادارے چلانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں آج ملازمین تنخواہوں پنشن گریجویٹی اوردیگر مراعات کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ کوئٹہ کے بڑے اداروں کے ملازمین ہر ماہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں چیف جسٹس بلوچستان کی جانب سے ہدایت اور تاکید کے باوجود کوئٹہ میٹروپولیٹن کار پوریشن اور واسا کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اندرون بلوچستان میونسپل ادارے جام ہیں کئی اضلاع میں تنخواہوں کا ریلیز جاری نہیں ہوا ان نا انصافیوں کیخلاف بلوچستان بھر میں اوزار چھوڑ ہڑتال کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر ایریگیشن مارکیٹ کمیٹی کیوڈی اے۔ ایگرکلچرل انجینئرنگ بی ڈی اے اور دیگر اداروں میں ملازمین کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ ملازمین پرموشن اپ گریڈیشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن چکے ہیں جبکہ حکومت اور وزرا۶ راتوں رات دوران ڈیوٹی فوت اور ریٹائر ہونیوالے ملازمین کی خالی پوسٹوں بھرتیاں کرنا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزدورو رہنماؤں نے کہا کہ امریکی سامراجی قوتوں آئی ایم ایف ورلڈ بنک کی پالیسیوں کو لاگو کرکے ملک کے غریب عوام محنت کش طبقے ملازمین سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے غریب عوام مزدور دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے۔ آئندہ چند روز میں اس مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔موجودہ حکمران ملک کے غریب عوام کو زندہ درگور کرناچاہتے ویں صدر خان زمان نے کہا کہ ہمیں امریکی غلامی اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے نجات حاصل کئے بغیر مشکلات سے چھٹکارہ ممکن نہیں ہمیں اس جھوٹ کے نظام سے نجات اور ملک بچانے آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو لگام دینے کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا آج ملک میں آٹے گندم دالوں اور خوردنی اشیا ۶ کے ریٹ بھی عالمی اداروں کے کہنے پر فکس کئے جا رہے ہیں جبکہ غریب دو وقت کی روٹی کے محتاج کردیئے گئے ہیں انہو ں نے کہا کہ مزدور و ملازمین کے مسائل کے حل مہنگائی بیروز گاری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور اوزار چھوڑ ہڑتال کی کال دیں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔