بازاروں کی جلد بندش، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دو دن کی مہلت مانگ لی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجلی کی بچت کیلئے بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے کاروباری تنظیموں سے مشاورت کیلئے دو دن کی مہلت مانگ لی وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی اجلاس میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور صوبوں میں بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کی تجویز پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دو دن کی مہلت مانگ لی تاکہ بلوچستان میں تجارتی وکاروباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے