ہم نے گزشتہ ادوارمیں ہزاروں بیروزگارنوجوانوں کوملازمتیں بلاامتیاز فراہم کیں، سید احسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ ادوار میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں بلاامتیاز فراہم کیں۔یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر میں بدھ کے روز عوامی وفود سے ملاقات اور سائلین پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت خاص طور سے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بیزنجو کی کاکوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے مختصر عرصے میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں انکی مثال ماضی کی حکومتو ں میں نہیں ملتی۔ سید احسان شاہ نے کہا کہ ماضی کے متعدد رکے ہوئے منصوبوں پر عملدرآمد وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی بہترین صلاحیتوں کا مظیر ہے صوبائی وزیرنے اس بات کا اعتراف کیا کہ جام حکومت کی تبدیلی کے صوبے اور عوام کے مفاد میں مثبت اثرات مرتب یوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کی کاوششوں کی نا کامی وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی مقبولت اور انکی خدمات کے اعتراف کا ثبوت ہے انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے پارٹی کے کامیاب یونے والی امیدواروں کو مبارکباد دی اور یقین ظایر کیا کہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کو مستحکم بنانے میں ندد ملیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے