این ایچ اے کی کارکردگی صفر ہے، کیوں نہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) عدالت عالیہ پشاور نے چترال روڈ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایچ اے کی کارکردگی صفر ہے، کیوں نہ اس کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیں۔

چترال روڈ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ممبر این ایچ اے، چیف پلاننگ کمشنر، اے اے جی سید سکندر حیات شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف پلاننگ کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے این ایچ اے کو فنڈز دیے ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک کچھ کام نہیں کیا۔ کیلاش روڈ کے لیے 200 ملین روپے رکھے ہیں، اس پر آئندہ مالی سال میں کام شروع ہو جائے گا۔عدالت نے این ایچ اے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ایف آئی اے سے اس کی انکوائری کا حکم دیں۔ این ایچ اے کی کارکردگی صفر ہے۔ عدالت نے فریقین سے 21 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے