وزیر اعلیٰ بلوچستان سے وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فریدہ کا کڑ کی ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فریدہ کا کڑ نے ملاقات کی انہوں نے وزیراعلیٰ کو یونیورسٹی کی عمارت بجٹ اور دیگر مسائل و امور سے آگاہ کیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے و زیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بولان میڈیکل یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے یونیورسٹی ہمارے صوبے کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی اور اثاثہ ہے انہوں نے یقین دلایا کہ ہم اپنے بجوں کے روشن مستقبل کو تحفظ دینگے وائس چانسلر نے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین سابق ایم این اے عبدالقہار ودان اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال بھی ملاقات میں موجود تھے۔