وزیراعلیٰ بلوچستان سے آئی جی پولیس بلو چستان عبدالخالق شیخ کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے آئی جی پولیس بلو چستان عبدالخالق شیخ کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے امن و امان کے حوالے سے آئی جی پولیس کو گائیڈ لائنز دی۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے آئی جی پولیس بلو چستان عبدالخالق شیخ نے ملا قات کی، ملا قات میں وزیراعلیٰ نے امن و امان کے حوالے سے آئی جی پولیس کو گائیڈ لائنز دی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس کی قربانیاں اور کاوشیں قابل تحسین ہیں بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ امن وامان کے قیام اور جرائم کے خاتمے میں پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط و مربوط تعلق اور تعاون ضروری ہے پولیس فورس اپنے کردار و اخلاق کے زریعہ عوام کا اعتماد حاصل کرے،انہوں نے کہاکہ دوران چیکنگ پولیس عوام کی عزت نفس ہر صورت برقرار رکھے حکومت پولیس کو بہترین فورس بنانے کے لئے تمام وسائل فراہم کریگی، انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے ان کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے، اس موقع پر آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق پولیس میں ضروری اصلاحات کی جائیں گی، انہوں نے وزیراعلیٰ کو آئی جی پولیس کی جانب سے بلوچستان پولیس کے پیشہ وارانہ امور اور امن امان پر بریفنگ دی۔
٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے