دعا منگی کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار کرلیا گیا۔ دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مفرور ملزم زوہیب قریشی کو پولیس مقابلے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایچ او کرم پور کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے جی ایل آئی کار، 6 موبائل فونس، 5 وائی فائیو ڈوائیسز برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزم کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم زوہیب نے پولیس کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔کندکوٹ پولیس کے مطابق زوہیب قریشی دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم ہے جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 25 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا جبکہ دعا کے والد نے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔
واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے