صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر دستخط واپس بھیج دیے

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار ہے، صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز بغیر منظوری کے واپس بھجوا دئیے اور ان دونوں بلز پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

وزارت پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے تھے، دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوئے تھے۔حکومت کی جانب سے نیب اور الیکشن ایکٹ بلز مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ حکومت نے قانون سازی کی غرض سے مشترکہ اجلاس کو غیر معینہ کے لیے ملتوی نہیں کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں بلز کو پیش کرکے حکومت قانون سازی کا عمل مکمل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے