بلوچستان بورڈ کا طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر انفارمیشن ڈیسک قائم

کوئٹہ:چیئرمین بلوچستان بورڈ کا ایک اور عوام دوست اقدام بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبہ کے وقت کو بچانے اور مسائل حل کرنے کیلئے انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کردیا گیا۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ نے انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے ناصرف دوردراز علاقوں سے آنیوالے طلبا و طالبات کی مشکلات میں کمی آئی گی بلکہ انفارمیشن ڈیسک میں بیٹھے ملازمین انکی رہنمائی بھی کرینگے تاکہ ان وقت بھی ضائع نہ ہو۔ دوسری جانب طلبہ نے بھی بلوچستان بورڈ میں انفارمیشن ڈیسک کے قیام کو خوش آئند قرار دیا دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اب انہیں اپنے کاموں کے سلسلے میں یہاں وہاں نہیں جانا پڑیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے