وزیراعظم کانئے سال کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات منعقد کئے جائیں گے واضح رہے کہ گزشتہ سال بلدیاتی ادارے تحلیل کئے گئے تھے اور دو سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے تھے تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ نئے سال کے آغاز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بارہا بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے