وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انہیں آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور و خوض کیا گیا تاہم غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔غلام نبی میمن اس سے قبل بھی ایڈیشنل آئی جی کراچی رہ چکے ہیں جب کہ وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی تعینات رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے