انٹربینک میں ڈالر28پیسے کی کمی سے197.59روپے ہوگئی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پچھلے دنوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں گراوٹ کی رفتار سست رہی اورانٹر بینک میں ڈالر 28پیسے کی کمی سے197.59روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کی کمی سے197.50روپے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ جمعرات 26مئی کوانٹر بینک میں ڈالر202.01روپے کی بلند ترین سطح پر تھا جس کے بعد روپے کی گرتی قدرمیں ریکوری کا سلسلہ شروع ہوا جوجمعرات 2جون کو بھی برقرار رہا جس میں اب تک4.42روپے کی کمی آچکی ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر26مئی کو ڈالر203.50روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا جو کم ہوتے ہوئے جمعرات کو197.50روپے ہوگیا۔اس دوران مجموعی طور پر اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 6روپے کی کمی آچکی ہے۔

اس سے قبل ڈالرکی قدر میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا تھا اورسیاسی ومعاشی غیریقینی صورتحال کے باعث ڈالرکی قدرمیں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خاتمے اور آئی ایم ایف کی شرط پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے کرنسی مارکیٹوں میں مثبت اثرات سامنے آئے جب کہ اس سے قبل لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندی کی وجہ سے بھی روپے کی قدر پر دباؤ میں کمی آگئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا ہے اور کمی بھی ہورہی ہے تاہم وفاقی بجٹ اور آئی ایم ایف سے معاملات کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں ابتدائی دنوں میں جس تیزی سے کمی ہورہی تھی اس میں پچھلے2 روز سے کمی آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے