لیویز فورس کوجدید خطوط پر استوار کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے ،جام کمال

خضدار :وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نے کہاہے آج صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے جس کا تصور آج سے آٹھ، دس قبل نہیں کیاجاسکتاتھا، شرپسند عناصر کی ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔  لیویز فورس ایک مثالی فورس بن گئی ہے،  انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ ان ترجیحات میں پیشہ وارانہ تربیت،  گاڈیوں کی فراہمی، جدید اسلحہ مہیا کرنا شامل ہیں لیویز فورس کی عسکری تربیت اور پریڈ کا اعلی نظام  لیویز فورس کی صلاحیتوں کا ایک نمونہ ہے۔ لیویز فورس کی آج کی یہ پرفانس اگر دیکھی جائے تو یہ کوئی نہیں کہے سکتا کہ لیویز فورس پاکستان کسی بھی فورس سے کم ہے۔ بلوچستان کے غیور جوانوں کی قربیاں ہمیشہ سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار جوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کررہی ہے بلوچستان بھر میں اس سینٹر سے اب تک تقریبا ساڑھے اٹھارہ سو جوان بھرتی ہوکر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں بی ایریا کے حوالے سے لیویز کو ہمیشہ ایک سیاسی سولگن بنایاگیا لیویز فورس پر سیاست نہیں کرنا چاہئے ہے۔ سوسال سے لیویز فورس بلوچستان میں سیکورٹی کی کی خدمات بڑے احسن انداز سرانجام دے رہی ہے لیکن حکومتوں نے سوائے چندگاڈیوں اور یونیفارمز کے علاوہ لیویز کے لیے کچھ بھی نہیں کیاگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار بین الاضلاع لیویز ریکروٹس پاسنگ آوٹ پریڈ کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو، پارلیمانی سیکریٹری اطلات بشری رند،  رکن اسمبلی نصیب اللہ مری،ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی سمیت دیگر اعلی عہدیدار شریک تھے قبل ازیں وزیر اعلی بلوچستان  جام کمال خان عالیانی نے لیویز ریکروٹس پریڈ کا معائنہ کیا۔9 اضلاع کے 600 لیویز ریکروٹس میں 24 خواتین کانسٹیبلز کو 4 ماہ پر مشتمل ٹریننگ دی گئی تھی، تقریب میں لیویز کے جوانوں نے مختلف ڈیبلو میں اپنی پیشہ وارانہ تربیت کا عملی مظاہرہ کرکے  سامعین کو محظوظ کیا۔وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال کو پاس آوٹ لیویز ریکروٹس نے سلامی پیش کی۔تقریب میں پاس آوٹ لیویز ریکروٹس نے حلف لیا۔تقریب میں لیویز ریکروٹس نے دفاعی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔وزیر اعلی جام کمال نے شاندار کارکردگی کے حامل لیویز ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے