امریکا، اسپتال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن(ڈیلی گرین گوادر) امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔فائرنگ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے اسپتال میں ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کر لی، امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔

مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ ہفتے ریاست ٹیکساس کے شہر یووالڈی میں ایک شخص نے پرائمری اسکول میں فائرنگ کر کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔

جبکہ گزشتہ روز امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔

امریکہ میں گن وائلنس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ایک مرتبہ پھر ملک میں گن کنٹرول کی بحث شروع ہو گئی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس کے پرائمری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کہا تھا کہ جو لوگ ہتھیاروں پر کنٹرول کے خلاف تھے وہ بھی اس معاملے کو حکمتِ عملی سے سلجھانے پر سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے