اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہر،اسد قیصرکی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے حماد اظہر کو11 روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔حماد اظہراپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے