وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاکستان بارکونسل سمیت دیگربارکونسلز میں 6 کروڑ30لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان بار کونسل سمیت دیگر بار کونسلز میں 6کروڑ 30لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدو س بزنجو نے پاکستان بار کونسل،بلوچستان بارکونسل، تربت بار کونسل،سبی بار کونسل کو 50،50لاکھ،، آل ڈسٹرکٹ بار کونسلز میں 30لاکھ، ہائیکورٹار کی لائبریری کیلئے25لاکھ،اور لائرز ویلفیئر فنڈ ز کیلئے سیڈ منی کی مد میں 250ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر 6لاکھ 30لاکھ کے چیک تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے