پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آگیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا۔وزارت مذہبی امور نے ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت مذہبی امورکے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ذی القعدہ 1443ہجری بدھ یکم جون کو ہوگی۔