بلدیاتی الیکشن میں کوہلو سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا، میر نصیب اللہ مری
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان اور پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی میرنصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے میں عوام کے خدمت اور بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے موجودہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے صوبے میں لوگوں تک پانی،بجلی،تعلیم،صحت اور آمدورفت سمیت دیگر بنیادی مسائل کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ہمارا مقصد عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا اور ان کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ہمیں اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر اصولی بنیادوں پر صوبے اور عوام کی خدمت کیلئے کام کرنا ہے جس سے عوام کے ساتھ روابط میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے رہائش گاہ پر لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں عوام کے اعتماد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں ہمارے نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے ضلع میں پاکستان تحریک انصاف نے میونسپل کمیٹی کے7وارڈز میں سے دو حمایتوں سمیت5وارڈز میں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں 50سے زائد وارڈز میں پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے جس پر عوام کے شکر گزار ہوں۔ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے حلقے میں گزشتہ 4سال کے دوران عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوئے جس کا عملی ثبوت حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کا اعتماد اور بھروسہ ہے کوہلو کے دور دراز علاقوں میں بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جس کے ثمرات عوام کے دہلیز تک پہنچ رہے ہیں میں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سن کر حل کرنے پر یقین رکھتا ہوں تمام علاقوں میں عوام کو یکساں ترقی کیلئے ناصرف دن را ت عوام کے مسائل سنتا ہوں بلکہ اکثر بیشتر خود چل کر وہاں کے لوگوں کے مسائل کا گرونڈ پر جائزہ لیکر حل کرنے کیلئے کوشاں رہتا ہوں عوام کا اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے اس موقع پر قبائلی رہنماء میر نثار احمد مری،قبائلی رہنماء وڈیرہ اصغر مری،میر بجار خان،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میر اسرار زیب،قبائلی رہنماء میر طور خان مری،میر خورشید مری،حاجی عبدالرحمن،میر دوست علی،مصری خان،محمد نور مری سمیت کوہلو کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔