بلوچستان کے حالیہ دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں، قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں تمام سیاسی مذہبی اور قوم پرست پارٹیاں مل کر اپنے من پسند پریذیڈنٹ افسران کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف منظم دھاندلی کی گئی بیلٹ پیپرز کی کاپیاں الیکشن سے ایک دن قبل اپنے من پسند کونسلروں کو دی گئی ایک شخص دس دس بارہ بارہ ووٹ بیلٹ بکس میں ڈال رہے تھے مختلف علاقوں میں ایسے لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان ہلکوں میں دھاندلی کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نظر نہیں آرہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں سمیت پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے خلاف اکٹھے ہو گئے تھے جعلی بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہمارے سینکڑوں کونسلروں کو ہرایا گیا حالیہ بلدیاتی انتخابات بلوچستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دھاندلی زدہ انتخابات تھے ضلع زیارت، سنجاوی، پشین، چمن اور قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے تمام ضلعوں میں جعلی بیلٹ پیپرز اور جعلی شناختی کارڈوں کے ذریعے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان حالیہ دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کو یکسر مسترد کرتی ہیں اور الیکشن کمیشن آپ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف دھاندلی کی گئی ہمارے امیدواروں کے خلاف جعلی شناختی کارڈز اور جعلی بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جائے، اور دھاندلی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام ضلعوں میں ہمارے امیدواروں نے دھاندلی کے پورے منظم پلاننگ کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا، صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کرتی ہے اور دھاندلی کرنے والے محرکات کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے