بجلی لوڈشیڈنگ،بارڈروساحل ٹریڈ پرمشکلات سے عوام بہت پریشان ہیں ، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پیٹرولیم مصنوعات،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی اور سودی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی اور عوام مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، 13 جماعتی اتحادی حکومت نے ملکی تاریخ میں 30 روپے فی لٹراضافہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔جسکی وجہ سے نہ صرف مہنگائی کا نیا طوفان، روزہ مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش رْبا اضافہ بلکہ پوری معیشت پر اس کے اثرات پڑیں گے۔حکومت واپوزیشن دونوں بدعنوانوں نااہلوں پر مشتمل ہے جماعت اسلامی کی دیانت دار دین دار قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے کامیاب امیدوارو ں کو مبارک باد دیتے ہیں انشاء اللہ ان ممبرزکی کامیابی سے نچلی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے میں مددملیگی۔انہوں نے کہاکہ ایک حکومت کے جانے اور دوسری حکومت کے آنے کے باوجود عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ سے ثابت ہوگیا کہ محض حکومتوں و چہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔حکمران ٹولہ معاشی بحران کا بہانہ بناکر عوام کی زندگی اجیرن کرنے کی بجائے پیٹرول قیمتوں اضافہ واپس،شاہی اخراجات اور اپنی مراعات و سہولتوں میں کمی کریں۔ سخت گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،غربت بے روزگاری میں بدترین مہنگائی سے بلوچستان کے عوام بہت زیادہ متاثرہیں منتخب نمائندوں نے عدل وانصاف،روزگار کا جنازہ نکالکر غریب عوام کوپریشان کر دیا ہے۔بدترین مہنگائی سے کم آمدنی والے غریب خاندان بہت زیادہ پریشان ہیں غریب عوام کیلئے تعلیم وعلاج کے دروازے بند کر دیے گیے ہیں۔صوبائی حکومت میں شامل مقتدرپارٹیاں تماشائی کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔حکمران،صوبائی حکومت وفاق سے احتجاج کریں۔بلوچستان کے منتخب نمائندوں نے مظلوم عوام کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا۔غربت مہنگائی بے روزگاری بجلی لوڈشیڈنگ،بارڈروساحل ٹریڈ پر مشکلات سے عوام بہت پریشان ہیں حکومت نااہلی نے عوام کی مشکلات وپریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے