پرموشن اوراپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کی احتجاجی ریلی مظاہرہ


کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ مواصلات و تعمیرات بی اینڈ آر کے ملازمین و مزدور سات سال سے پرموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچنے والے سینئر ملازمین و درجہ چہارم کے مزدوروں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے اور موو اوور پر پابندی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے چیف انجینئرکمپلیکس سی اینڈ ڈبلیو چمن پھاٹک سے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان عابد بٹ حاجی محمد مسلم کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی نام نہاد پرموشن کمیٹی فوری طور پر ختم کرنے سینئر ملازمین و درجہ چہارم کے مزدوروں کی اپ گریڈیشن کیلئے پرموشن کے بغیر براہ راست غیر قانونی و سیاسی بھرتیوں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کمر توڑ مہنگائی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی درجنوں ملازمین ومزدوروں کی احتجاجی مختلف شاہراہوں ریلی ٹی اینڈ ٹی چوک سیشن کورٹ ضلع کچہری ئٹہ کو سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ملازمین نیاپنے مطالبات کے حل کیلئے نعرے لگائے اس موقع پر پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان مرکزی رہنما عابد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات بی اینڈ آر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن پرموشن کے سو فیصد جائز حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے بی اینڈ آر کے ملازمین و مزدوروں میں اپنے مسائل حل نہ ہونے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ بیورو کریسی چند ماہ کے مہمان حکمرانوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے محکمہ میں تیس تا پینتیس سال فرائض انجام دینے والے سینئر ملازمین اپ گریڈیشن اور پرموشن کیانتظار میں ریٹائر ہوگئے سات سال قبل ایک نام نہاد پرموشن کمیٹی بنائی گئی مگر ایک اجلاس نہ ووسکا جس افسران اوع ناہل وزرا۶ کی سنجیدگی عیاں ہوتی ہے کہ وہ کس حد تک مسائل حل کرنے میں مخلص ہیں حتہٰ کہ عدالتی فیصلوں کو بھی خاطر میں نہیں لایا جا رہا جوکہ ان فیئر لیبر پریکٹس کے زمرے میں آتا ہے یونین ایسے غیر قانونی فیصلوں اور سیاسی اقدامات کیخلاف احتجاج اور قبنونی چارہ جہی کرے گی۔ یونین کے صدر قاسم خان نے کہا کہ ملازمین کے حقوق پرموشن اپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان میں احتجاج کی کال دیں گے 8 جون 2022 بروز بدھ محکمہ مواصلات و تعمیرات بی اینڈ آر کے ملازمین و مزدوروں کی پرموشن۔ ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچنے والے سینئر ملازمین و درجہ چہارم کے مزدوروں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے اور موو اوور پر پابندی کیخلاف احتجاج کی کال دیدی ہے 8 جون کو صوبے بھر میں مسائل کے حل کیلئے ا حتجاجی ریلیاں اور مظاہرے و جلسے ہونگے اگرصوبائی حکومت اور محکمہ مواصلات و تعمیرات بی اینڈ آر کے اعلی حکام نے مزدور وملازمین کے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو بلوچستان بھر کے بی اینڈ آر کے ملازمین کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچنے کی کال دی جائے گی اور جائز مطالبات کے حل کے نوٹیفکیشن تک احتجاجا دھرنا دیا جائے گا،انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ فنانس اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی اتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بی اینڈ آر کے ملازمین کی پرموشن کئی سال سے مختلف پوشتوں کی اپ گریڈیشن کیلئے پالیسی بناکر فوری اقداما اٹھائیں تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بیچینی ختم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر کے برطرف 361 ملازمین کو وعدوں اور دعوو ں کے باوجود مستقل نہیں کیا جا رہا یونین اپنے ملازمین کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی 361 ملازمین کو انصاف فراہم کرکے مستقل کیا جائے مظاہرے و جلسے کے بعد تمام ملازمین ومزدور پر امن طور پر اپنے دفاتر کو روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے