عدالت نے دعا زہرہ کو پیش نہ کرنے پر آئی جی سندھ کو کام سے روک دیا گیا
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کو پیش نہ کرنے پرآئی جی سندھ کامران فضل کو کام سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرہ کے مبینہ اغوا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم کے باوجود پولیس دعا زہرہ کوپیش کرنے میں ناکام رہی۔عدالت نے آئی جی سندھ کامران فضل کو کام سے روکتے ہوئے ان سے چارج واپس لینے کاحکم دے دیا۔
عدالت نے دعا زہرہ کیس میں تحریری فیصلے میں کہا کہ آئی جی سندھ کامران فضل نے غیرحقیقی رپورٹ پیش کی جو مسترد کی جاتی ہے۔ آئی جی سندھ کا چارج کسی اہل افسر کو دیا جائے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنی رائے دے کہ کامران فضل اس عہدے کے اہل ہیں یا نہیں۔ ہم بہترسمجھتے ہیں کہ اس مسئلے کو انتظامیہ پرچھوڑ دیا جائے۔گزشتہ سماعت میں سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اگلی سماعت کے دوران ہرصورت پیش کرنے کا حکم دیا تھا تعمیل نہ ہونے پرآئی جی سندھ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔