نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی پاکستانی اسکواڈ کو آخری وارننگ
نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے کورونا کے حوالے سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی اسکواڈ کو آخری وارننگ دے دی۔
قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
محکمہ صحت نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کوتمام ارکان کو کمرے تک محدود رہنے کا پابند بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کےچندارکان کوسی سی ٹی وی پرآئیسولیشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا۔
نیوزی لینڈ پہنچنے والے پاکستانی اسکواڈ کے 6 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں مینجڈ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے 6 اراکان کی قرنطنیہ میں کم از کم 4 بار کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔
کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام کرکٹرز ہیں اور پروٹوکولز کی اگر مزید خلاف ورزی ہوئی تو دورہ خدشات کا شکار ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں آئسولیشن میں ہیں، انہوں نے ائیر پورٹ پر گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔