بلوچستان، مختلف پولنگ اسٹیشنزاورعلاقوں میں فائرنگ 1 جاں بحق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا، پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

باریلی کے علاقے میں نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ پولنگ اسٹیشن کے قریب گر کر پھٹ گئے، جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تربت کے علاقے تمپ گوماری میں پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل بھی کچھ دیر معطل رہا۔ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا کہ حالات قابو میں ہیں، پولنگ کا عمل جاری رہا، متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے