بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہماری حکومت کی عوامی کامیابی ہے، سر دار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیا ت سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہماری حکومت کی عوامی کامیابی ہے، حکومت بلوچستان اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے، انہوں نے کہاکہ بحالی امن سے متعلق صوبائی حکومت کے موثر اقدمات کے باعث انتخابی علاقوں میں مجموعی طور پر صورتحال اطمینان بخش ہے،بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پولیس اور تمام ضلعوں کی انتظامیہ متحرک کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ میں اپنے محکمہ کے افسران اور عملے کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے