چمن کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا، ووٹنگ معطل

چمن (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، میونسپل کارپوریشن چمن کے وارڈ نمبر 3 کے مردانہ پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوگیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل معطل ہوگیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ امیدواروں کے حامی آپس میں لڑ پڑے ہیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے

چمن میں خواتین کے وارڈ نمبر 1 پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر دو گروپ لڑ پڑے، پولنگ عملے پر اعتراضات کے باعث تصادم ہوا، ایس پی چمن محمد علی کاسی پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چمن کے اریگیشن کالونی وارڈ نمبر 8 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر بھی جھگڑا ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس بتایا ہے کہ بیلٹ پیپر باہر لے جانے کی کوشش پر پریزائڈنگ آفسر سے پولنگ ایجنٹس کی تلخ کلامی ہوئی۔پولیس نے کہا کہ امیدواروں کے حامی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، حالات کشیدہ ہونے پر پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے