بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آج بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا، 32 اضلاع میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوجائے گی، ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل تقسیم کئے جا رہے ہیں، سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں، 32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، اور ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں، جن میں 132 خواتین بھی شامل ہیں، جب کہ 32 اضلاع میں کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے 35 لاکھ سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے