سردار اختر مینگل کی قیادت میں قومی و جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، آغا حسن بلوچ
نصیر آباد :پارٹی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی جائے بلوچستان وسائل سے مالا مال سرزمین جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے پارٹی کو جدید بنیادوں پر فعال کرنے کے مراحل کو آگے بڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل نصیر آباد کے انتخابات کے موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہمان خاص ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ‘ اعزازی مہمان مرکزی سیکرٹری فنانس ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران میر خورشید جمالدینی‘ میر نذیر احمد کھوسہ‘ میر عبدالغفور مینگل‘ اسماعیل مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض غلام علی بلوچ نے سر انجام دیئے اور سیکرٹری رپورٹ بھی ضلع کونسل کے سامنے پیش کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی چاہتی ہے کہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو تاکہ ترقی‘ خوشحالی کے ساتھ ساتھ علم و آگاہی بھی پروان چڑھ سکتے ہماری جدوجہد رہی ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی‘ معاشی بدحالی‘ تنگ دستی کے خاتمے کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے بلوچستان وسائل سے مالا مال سرزمین ہے مگر صوبے بھر میں پسماندگی‘ بدحالی‘ غربت نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں قومی و جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پارٹی کو جدید بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے اور بلوچستان بھر تنظیمی مراحل کو مکمل کرتے ہوئے جمہوری طریقے سے ضلعی انتخابات کرائے جا رہے ہیں عوام کا جوش وجذبہ اس بات کی غمازی کر رہا ہے بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی اور عوامی پذیرائی حاصل ہے مختلف اوقات میں جلسوں‘ پروگرام میں شامل ہو کر عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ پارٹی ہی محرومیوں‘ پسماندگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر سکتی ہے اسی اثناء الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے جس کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی‘ ممبران میں میر خورشید جمالدینی‘ میر نذیر احمد کھوسہ شامل تھے انتخابی نتائج کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز مینگل صدر‘ میر اسماعیل مینگل سینئر نائب صدر‘ مراد عمرانی نائب صدر‘ شبیر احمد شیرازی جنرل سیکرٹری‘ ڈپٹی سیکرٹری اسحق ابابکی‘ جوائنٹ سیکرٹری شاکر علی جتک‘ انفارمیشن سیکرٹری اسماعیل میراجی‘ فنانس سیکرٹری جاوید احمد بلوچ‘ لیبر سیکرٹری نیاز احمد سولنگی‘ خواتین سیکرٹری بی بی سدرہ‘ کسان و ماہی گیر سیکرٹری لیاقت علی‘ پروفیشنل سیکرٹری سید مختار شاہ‘ ہیومن رائٹس سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی منتخب ہوئے۔